بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سعودی عرب کی کھلاڑی اور کوچز فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی

انٹرنیشنل کرکٹ میں مضبوط قوت بننے کیلئے سعودی عرب مختلف ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے کھلاڑی لانے کا خواہاں ہے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سعودی عرب کی کھلاڑی اور کوچز فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں کھلاڑیوں اورکوچز کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا، یہ تمام کھلاڑی قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب کی نمائندگی بھی کرپاتے۔

سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی توسیع کی طرف بڑھ رہا ہے، اس مقصد کے لیے بھاری مالی سرمایہ کاری بھی ہو رہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں مضبوط قوت بننے کے ارادے سے سعودی عرب مختلف ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے کھلاڑی لانے کا خواہاں ہے تاکہ وہ طویل مدت میں اس کے لیے کھیل سکیں۔

امین الاسلام نے کہا کہ 2 ماہ قبل اس بابت مجھ سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن میں نے انکار کردیا، سعودیہ نے ہم سے مرد اور خواتین کھلاڑی مانگے، پھر کوچز کا بھی کہا تھا۔

متعلقہ

Load Next Story