سابق چائلڈ اسٹار کا اداکاری سے بے گھر ہونے تک کا سفر
شوبز کی دنیا سے متعلق اکثر کہا جاتا ہے کہ یہاں عزت اور شہرت عارضی ہوتی ہے اور یہی ایک تلخ حقیقت ہے، خاص طور پر بطور چائلڈ اداکار ٹی وی سے اپنا کریئر شروع کرنے والے اکثر لوگ اسکرین سے غائب ہوجاتے ہیں، اسی طرح چھوٹے کردار ادا کرنے والے فنکار بھی مسلسل کام نہ ملنے کی وجہ سے بہت جلد مالی عدم استحکام اور سماجی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
امریکی چینل نکلوڈیئن کے مشہور ٹی وی شو (Ned’s Declassified School Survival Guide) سے بطور چائلڈ آرٹسٹ شہرت پانے والے اداکار ٹائلر چیس سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
🇺🇸 FROM CHILD STAR TO HOMELESS IN CALIFORNIA - THE TYLER CHASE STORY
Tyler Chase, who played Martin on Nickelodeon’s Ned’s Declassified School Survival Guide, was recently spotted homeless in California.
In a viral street clip, he calmly explains he was on Nickelodeon and even… pic.twitter.com/ArPzugXqA0— Mario Nawfal (@MarioNawfal) December 21, 2025
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹائلر چیس کو امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں سڑکوں پر پایا گیا یعنی وہ بے گھر ہیں اور سڑکوں پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
وائرل ویڈیو میں خاتون کے پوچھنے پر ٹائلر چیس پُرسکون لہجے میں بتاتے ہیں کہ وہ ماضی میں نکلوڈیئن ٹی وی پر کام کرچکے ہیں اور اپنے شو کا نام بھی خود بتاتے ہیں۔
ویڈیو بنانے والی خاتون فوراً انہیں پہچان لیتی ہیں اور کہتی ہیں اچھا اچھا تو اپنے وہ بچے کا کردار ادا کیا تھا، جس پر ٹائلر بھی ان کی بات کی تصدیق کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف ماریو نافل نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ شہرت کتنی تیزی سے ماند پڑ جاتی ہے، اور یہ کہ کیمروں کے بند ہونے کے بعد چائلڈ ایکٹرز کو اکثر کتنا سہارا ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ یہ فلمی دنیا اور پیسے سے متعلق ایک حقیقت ہے اور خاص طور پر بچپن کی شہرت ختم ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے، وہ اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہے۔