شاہد آفریدی فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش، 100 طالبات کو سلائی مشینیں فراہم کردیں

میرا وژن ہے کہ میں اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی ہنر بھی فراہم کروں، سابق کپتان

کراچی:

کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی فلاحی سرگرمیوں میں بھی آگے آگے ہیں۔

 ان کی تنظیم شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت شاغی قلعہ، لنڈی کوتل میں خیبر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی موجودہ اور گزشتہ تین بیچز کی 100 سے زائد  طالبات کو سلائی مشینیں فراہم کی گئیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ہی میرا وژن ہے کہ میں اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی ہنر بھی فراہم کروں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اپنے اسکلز ڈیولپمنٹ سینٹرز کے ذریعے اسے ممکن بنا رہی ہے تاکہ نوجوان خود کفیل اور پاکستان مضبوط بن سکے۔

متعلقہ

Load Next Story