کیا گووندا بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم اواتار میں جلوہ گر ہوں گے؟
فلم ’اواتار: فائر اینڈ ایش‘ کی ریلیز کے بعد انٹرنیٹ پر ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو گئیں جن میں بالی ووڈ اداکار گووندا کو نیلے رنگ کے ناوی کردار میں دکھایا گیا۔
بعض کلپس میں انہیں اپنے مشہور مکالمے بولتے ہوئے پیش کیا گیا، جبکہ کچھ مناظر میں یہ تصور کیا گیا کہ وہ جیک سلی کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔
#AvatarNo1 featuring #Govinda 🔥 pic.twitter.com/9ziB5EX7A6
— $@M (@SAMTHEBESTEST_) December 22, 2025
ایک وائرل تصویر میں تو گووندا کو رنگ برنگی گجراتی جیکٹ پہنے بھی دکھایا گیا۔
Govinda ji ka cameo in Avatar 3 💀 pic.twitter.com/A3esQWXZXB
— Ritik Sharma (@ritksharmaa) December 20, 2025
یہ تمام مواد حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد محض تفریح اور توجہ حاصل کرنا ہے۔ تاہم، ان ویڈیوز نے پرانی یادوں اور مزاح کے امتزاج سے لوگوں کو الجھا دیا ہے۔
اسے گووندا کے ایک پرانے انٹرویو سے جوڑا جارہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اواتار فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تھی، مگر انہوں نے طویل شوٹنگ اور جسم پر رنگ لگانے کی وجہ سے انکار کر دیا تھا۔
گووندا نے دعویٰ کیا کہ فلم ’اواتار‘کا نام بھی میں نے ہی تجویز کیا تھا۔
Govinda appears in the post credit scene of 'Avatar: Fire and Ash' movie😱 pic.twitter.com/fZb5zE0vNE
— Itz_Praveen4444 (@praveensai4444) December 21, 2025
تاہم، گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے ایک پوڈکاسٹ میں اس دعوے پر شکوک شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس پیشکش کے بارے میں کوئی واضح علم نہیں۔
واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی اواتار کی تیسری قسط 19 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی گئی، جس میں گووندا کی کوئی جھلک شامل نہیں ہے۔