نصیر آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا
کچھ دیر بعد پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپرس کو گزرنا تھا
کوئٹہ:
نصیر آباد میں ریلوے اسٹیشن نوتال کے قریب ٹریک پر دھماکے سے پٹڑی کا 3 فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپرس کو گزرنا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔
ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔