آزادی کی اہمیت کا اندازہ ہے ملک کی ترقی اور حفاظت کیلئے پُرعزم ہیں فنکار
دہشتگردی، بے روزگاری، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے باوجود ہمیں اس بات کا اطمینان ہونا چاہیے کہ یہ ملک ہمارا ہے
ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خدا محفوظ رکھے، خالد عباس ڈار، میرا، شاہدہ منی، ہمایوں سعید، جاوید شیخ، صنم ماروی، بشریٰ انصاری ودیگر ۔ فوٹو : فائل
مُلک بھرمیں آج پوری قوم 68واں جشن یوم آزادی روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
عمارتوں پرسبزہلالی پرچم لہرایا جائے گا جب کہ سڑکوں، بازاروں اورگلیوں کے علاوہ گھروں کو جھنڈیوں سے سجایاجائے گااورچراغاں بھی ہوگا۔ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی طرح شوبز سے وابستہ فنکاربھی جشن یوم آزادی بھرپور انداز سے منائے گی۔ کچھ فنکاراورگلوکار بیرون ممالک منعقدہ جشن آزادی کے سلسلہ میں ہونے والے پروگراموں میں ملی نغمے پیش کرینگے توکچھ جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینارزمیں شرکت کریں گے۔
''ایکسپریس ''سے گفتگوکرتے ہوئے کامیڈین ومیزبان خالد عباس ڈار، فلم اسٹارمیرا، ہمایوں سعید، گلوکارہ شاہدہ منی، جاویدشیخ، صنم ماروی، بشریٰ انصاری اورپروموٹریارمحمد شمسی نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کے بعد ہمیں آزاد ملک ملا۔ حضرت علامہ اقبال نے آزاد ملک کا جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے تحریک آزادی میں حصہ لیا اوراس کے نتیجہ میں بہت سی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا۔
ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کو اپنے قریبی عزیزواقارب کی جانوں کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا لیکن سب لوگوں کا مقصد ایک ہی تھا کہ اب وہ آزاد ملک حاصل کرکے ہی دم لیں گے۔ تحریک آزادی کے دوران جوظلم وستم ہوئے اس کے بارے میں اپنے بزرگوں سے سن رکھا ہے۔ اس لیے ہمیں اس آزاد ملک اورآزادی کی اہمیت کااندازہ ہے۔ اس وقت ہمارا ملک حالت جنگ میں ہے۔ دہشتگردی، بے روزگاری، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے باوجود ہمیں اس بات کااطمینان ہوناچاہیے کہ یہ ملک ہمارا ہے۔ ہم اس ملک کی آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ جہاں تک ان مسائل کا تعلق ہے تو ان کے خاتمہ کے لیے ہم سب مل کرکام کریں گے۔
آج جشن آزادی کے موقع پرہم سب کومل کریہ عزم کرنا ہوگا کہ ہم اپنے مسائل میں کمی لانے کے لیے اپنے اپنے شعبوں میں ایسا کام کرینگے جس سے پاک وطن ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا' بلاشبہ اس وقت حالات بہت نازک ہیں ۔ اس وقت بیرونی طاقتیں ہمارے ملک کوکمزورکرنے اورہمیں آپسی اختلافات میں الجھا کراپنے مقاصد کوپورا کررہی ہیں ، لیکن ہمیں آپسی اختلافات بھلاکرملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ اگر سب لوگوں نے مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا تو بیرونی طاقتیں اپنے مقاصد کوکبھی پورانھیں کرپائیں گی۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے پاک وطن کو محفوظ رکھے۔