جمشید دستی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

انکے آنے سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہو گی اور ہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے، عمران خان


INP August 14, 2014
جمشید دستی اور انکے ساتھیوں کو تحریک انصاف میں شمو لیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے صوبائی اسمبلی کے 4 انتخابی امیدواروں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

بدھ کو جمشید دستی نے چودھری کر امت، میاں عامر سلطان، نیاز خان اور محمد آصف کے ہمراہ عمران خان اور شاہ محمود قر یشی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحر یک انصاف میں شمو لیت کا اعلان کیا جب کہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ ہم جمشید دستی اور انکے ساتھیوں کو تحریک انصاف میں شمو لیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور انکے آنے سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہو گی اور ہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے۔