اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا

اقرار الحسن متعدد مرتبہ یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ان کی تینوں بیگمات کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں

معروف پاکستانی اینکر اور میزبان اقرار الحسن اپنے تحقیقی پروگرام سرِعام کی وجہ سے وسیع شہرت رکھتے ہیں۔

پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اقرار الحسن کی ذاتی زندگی بھی اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے، کیونکہ وہ تین باصلاحیت اور خودمختار خواتین قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان کے شوہر ہیں۔

ان کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام پہلاج ہے۔

اقرار الحسن متعدد مواقع پر یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ان کی تینوں بیگمات کے درمیان خوشگوار تعلق اور باہمی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

بعد ازاں عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خاندان کو ایک ریسٹورنٹ میں اکٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور مختلف آراء کا اظہار کیا۔ کچھ نے اسے پُرسکون لمحہ قرار دیا جبکہ بعض صارفین نے اسے غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اقرار الحسن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

Load Next Story