دورہ سری لنکا کیلیے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع، اہم کھلاڑی کی واپسی یقینی
جنوری کے پہلے ہفتے میں شیڈول دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں ٹی ٹوئنٹی میچز طے ہیں، جس کے لیے سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کےا نتخاب پر مشاورت شروع کر رکھی ہے۔
فنٹس مسائل سے نجات پانے کے بعد بگ بیش لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کو سری لنکا کےخلاف سیریز میں موقع ملےگا۔
شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، حارث رؤف، محمد رضوان اور حسن علی کو بگ بیش لیگ کے مکمل میچز کے لیے این او سی دیا گیا ہے، ان کی جگہ اس دورے میں عبدالصمد اور معاذ صداقت سمیت دوسرے نوجوان پرفارمرز کے ناموں پر غور ہو رہا ہے۔
پی سی بی کو 6 جنوری سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھی ابتدائی ناموں کی فہرست بھجوانی ہے جس میں یکم فروری تک تبدیلی کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ بھارت اور سری لنکا نے ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔