اسلام آباد پولیس کا افسر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا

خاتون ڈاکٹر نے ویڈیو بیان میں پولیس افسر اور ان کے دوست پر ذہنی،جسمانی اور مالی نقصان پہنچانے کا الزام لگایا تھا

اسلام آباد پولیس کا افسر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا جسے انکوائری کے بعد نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈاکٹر کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں اس نے ایک پولیس افسر اور ان کے دوست پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور پولیس افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی اور اس حوالے سے کارروائی کی درخواست دائر کی تھی۔

Load Next Story