سال 2025: سال بھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی ووڈ فلمیں

19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی سائن فکشن فلم ’اوتار: فائر اینڈ فش‘ نے 11 ریکارڈ توڑ دیے

ہرسال کی طرح امسال بھی ہالی ووڈ میں سیکڑوں فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے درجنوں فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے بھی انہیں خوب سراہا گیا تاہم آج ہم ہالی ووڈ کی صرف ٹاپ 5 فلموں کا تذکرہ کریں گے جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں۔

سب سے پہلے ہم بات کریں گے 19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی سائن فکشن فلم ’اوتار: فائر اینڈ فش‘ کی جس نے چند ہی دنوں میں باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے اور صرف 3 دنوں میں فلم نے نہ صرف 11 ریکارڈ توڑ دیے بلکہ اب تک 3100 کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔

ٹاپ 10 فلمیں

اے مائن کرافٹ مووی (A Minecraft Movie)

رواں سال ہالی ووڈ کی ٹاپ فلموں میں ’اے مائن کرافٹ مووی‘ کا نام سرفہرست ہے 4 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں جیسن موما، جیک بلیک ، ایما مائرز نے مرکزی کردار ادا کیے.

لیلو اینڈ اسٹیج (Lilo & Stitch)

والٹ ڈزنی فیچرانیمیشن کی جانب سے بنائی گئی فلم ’لیلو اینڈ اسٹیج ‘ والٹ ڈزنی پکچرز کے ذریعہ 23 مئی کو ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر 42 کروڑ 37 لاکھ 78 ہزار 855 ڈالر کا بزنس کیا۔

11 جولائی 2025 کو ریلیز ہونے والی سپرمین سیریز کی نئی فلم نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے چند دنوں میں ہی کروڑوں کا کا بزنس کیا۔

جراسک ورلڈ: ری برتھ (Jurassic World: Rebirth)

مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ 2  جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنی، فلم میں  اسکارلیٹ جوہانسن اور جوناتھن بیلی نے مرکزی کردار ادا کیے۔

وکڈ: فار گڈ (Wicked: For Good)

21 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’وکڈ: فار گڈ نے بھی دیگر فلموں کی طرح باکس آفس پر بہترین آغاز کیا اور مجموعی طور پر یہ فلم 32 کروڑ 24 لاکھ 29 ہزار 685 ڈالر کا بزنس کیا۔

Load Next Story