اسرو کی بڑی کامیابی، بھارت کا سب سے بھاری خلائی سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

یہ سیٹلائٹ 6 ہزار 100 کلوگرام وزنی ہے، جو اب تک بھارت کی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا سب سے بھاری پے لوڈ ہے

بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنی تاریخ کا سب سے وزنی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ یہ لانچ بدھ کے روز کیا گیا، جسے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملکی خلائی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

اسرو کے مطابق LVM3-M6 راکٹ کے ذریعے امریکا میں تیار کردہ AST SpaceMobile کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو لو ارتھ آربٹ میں بھیجا گیا۔ یہ سیٹلائٹ 6 ہزار 100 کلوگرام وزنی ہے، جو اب تک بھارت کی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا سب سے بھاری پے لوڈ ہے۔

بھارتی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ اس کامیاب مشن سے بھارت کی ہیوی لفٹ لانچ صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عالمی کمرشل سیٹلائٹ مارکیٹ میں بھارت کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔

Load Next Story