معروف اداکار نئی مشکل میں پھنس گئے، ریپ کے نئے الزامات عائد

ان الزامات کے سلسلے میں اداکار کو 10 جنوری 2026 کو عدالت میں پیش ہونا ہے

میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 50 سالہ کامیڈین واداکار رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی حملے کے دو نئے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن سروس نے یہ الزامات مزید دو خواتین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی بنیاد پر منظور کیے ہیں۔

تاہم، یہ پہلا موقع نہیں کہ رسل برانڈ کو ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل 4 مختلف خواتین کی جانب  سے ریپ اور جنسی حملوں کے 5 الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم اداکار نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔

تازہ پیش رفت کے مطابق ان نئے الزامات کے بعد اداکار کو 10 جنوری 2026 کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہونا ہے، کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بتایا ہے کہ ان الزامات کا تعلق 2009 سے ہے۔  

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ برانڈ کے خلاف پہلے سے عائد پانچ الزامات پر مقدمے کی سماعت 16 جون 2026 سے شروع ہونی ہے۔

ان مبینہ جرائم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 1999 سے 2005 کے درمیان وسطی لندن اور بورن ماؤتھ میں پیش آئے تھے۔

Load Next Story