توانائی کے شعبے میں موثر اور طویل مدتی پلاننگ کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ملک میں انٹگریٹڈ انرجی پلاننگ کے حوالے سے آج اس سلسلے میں فیصلہ کر دیا

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ملک میں انٹگریٹڈ انرجی پلاننگ کے حوالے سے آج اہم فیصلہ کر دیا۔

اس فیصلے کے تحت، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے انرجی سے متعلق ضروریات، کھپت اور پیداوار کے حوالے سے مشترکہ اور مربوط پلاننگ کی جائے گی۔

ملک میں جامع انرجی پلاننگ کیلئے پاور ڈویژن کے ادارے پی پی ایم  سی میں سیکٹریٹ قائم کیا جائے گا، اس فیصلے سے اب صرف ایک جگہ اور ایک ادارہ مربوط طریقے سے پالاننگ کرے گا۔

اس فیصلے سے پالیسی بنانے والے اداروں میں جامع معاونت ملے گی، کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، پاور ڈویژن کو اب ملک کی انرجی پلاننگ میں، انرجی کے تمام ذریعوں بالخصوص گرین انرجی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے آج ایک اور اہم تاریخی منظوری بھی دی جس کے تحت ملک میں بجلی کے ویلنگ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد اب ملک میں آزاد انرجی مارکیٹ کے قیام اور فروغ کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے مطابق مسابقتی پراسس منظوری، شرکت اور دیگر اہم معاملات کی منظوری دے دی گئی ہے، اس فیصلے سے ملک میں بجلی کی آکشن سے متعلق طریقہ کارCTBCM کی منظوری دی گئی ہے، حکومت کے وعدوں کے مطابق اب نئے بجلی کے معاہدے نہیں ہوں گے۔

اب حکومت بجلی کی خریداری سے نکل گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب 800 میگاواٹ کے مسابقتی بولی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

اس مسابقتی عمل کو شفاف رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شرکت کر سکیں،  پاور ڈویژن کے محکمے آئسمو ISMOکو آکشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Load Next Story