کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ کا واقعہ، ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک
مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ریسکیو حکام
کراچی:
کراچی کے علاقے گلشن معمار، اللہ بخش گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع نے ابتدائی تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص مبینہ طور پر ڈاکو تھا، جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔