ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بی ایم ٹی بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ تقریب
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بیچ کی باوقار پاسنگ آؤٹ پریڈ این ایل آئی سینٹر بونجی میں منعقد ہوئی۔
ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بیچ میں کل 901 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔
پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی فورس کمانڈر ناردرن ایریاز تھے۔ مہمان خصوصی نے تقریب میں پاس آؤٹ ہونے جوانوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔
فورس کمانڈر ناردرن ایریاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت اسکاؤٹس، ناردرن اسکاؤٹس اور قراقرم اسکاؤٹس نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ ناردرن لائٹ انفنٹری کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔