اے این ایف کی کراچی پورٹ پر کامیاب تاریخی کارروائی 

اینٹی نارکوٹکس فورس ملک سے منشیات کی لعنت کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پرمنشیات اسمگلنگ کی مذموم کوشش ناکام بنا دی۔ 

اے این ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے درآمد شدہ کنٹینر سے 47 کلو منشیات ضبط کر لی۔
یہ انسدادِ منشیات کے حوالہ سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کوکین ضبط کرنے کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

اے این ایف کی جانب سے ضبط کی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالرز بنتی ہے۔ انٹیلی جنس پروفائیلنگ اور رسک اسیسمنٹ کی بنیاد پر اے این ایف نے اسکریپ کے 7 کنٹینرز کو مشکوک قرار دیا۔

انتہائی مہارت سے چھپائی گئی منشیات کی برآمدگی اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اے این ایف سمندری بندرگاہوں، ڈرائی پورٹس، شاہراہوں، بین الصوبائی راستوں اور ہوائی اڈوں پر مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔

Load Next Story