کرسمس کے موقع پر کور کمانڈر پشاور کی مسیحی برادری کے ساتھ خصوصی تقریب میں شرکت
کور کمانڈر پشاور نے خصوصی تقریب میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر نےشرکاء سے خصوصی ملاقات اور گفتگو بھی کی۔ مہمان خصوصی نے ملکی ترقی اور استحکام میں اقلیتوں کے مثبت اور اہم کردار کو سراہا۔
کورکمانڈر پشاور نے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پرکور کمانڈرنے بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا۔
مسیحی برادری نے کور کمانڈر کی بطور مہمان خصوصی کرسمس کی تقریب میں شرکت پر اظہارِ تشکر کیا۔