امریکا کے نائجیریا پر فضائی حملے، متعدد داعش جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، ویڈیو بھی جاری کردی

یہ صدر ٹرمپ کے موجودہ دور میں نائجیریا میں امریکی افواج کی پہلی براہِ راست کارروائی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے کرسمس کے دن نائجیریا میں داعش (اسلامک اسٹیٹ) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تنظیم کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے۔ یہ حملے نائجیریا کے شمال مغربی علاقے میں کیے گئے۔

نائجیریا کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف “درست اور ہدفی حملے” تھیں، جو نائجیریا کی درخواست پر کی گئیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے ذیلی ادارے یو ایس افریقہ کمانڈ کے مطابق یہ حملے صوبہ سوکوٹو میں کیے گئے، تاہم ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد نہیں بتائی گئی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر نائجیریا میں مسیحیوں پر حملے بند نہ کیے گئے تو امریکا سخت کارروائی کرے گا۔ ان کے مطابق یہ حملے اسی تنبیہ کے بعد کیے گئے۔

متعلقہ

Load Next Story