اسلام آباد میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ

ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

اسلام آباد میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اسلام آباد تھانہ کھنہ کی حدود میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔

پولیس ریڈنگ ٹیم ڈکیت گینگ کے ممبران کو گرفتار کرکے واپس جا رہی تھی۔ راستے میں چھپے ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ 

ساتھیوں کی فائرنگ سے گرفتار تین ملزمان زخمی ہوئے جبکہ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہی-

گرفتار ملزمان نے تھانہ کھنہ کی حدود میں فارمیسی سمیت دیگر  واردتوں کا بھی انکشاف کیا۔ گرفتار ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی میں شاپس رابری ،راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Load Next Story