خوفناک حادثے میں آدھا دھڑ گنوادینے والے نوجوان کیلیے ٹیکنالوجی امید کی کرن بن گئی

تعمیراتی سائٹ پر کام کے دوران ایک حادثے میں نوجوان کا نچلا دھڑ اور ایک بازو کٹ گیا تھا

18 سالہ نوجوان 2019 میں ایک حادثے میں نچلا دھڑ اور بازو گنوا چکا ہے

امریکی ریاست مونٹانا میں آج سے 6 سال قبل فورک لفٹ کے ہولناک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 18 سالہ نوجوان کے زندہ رہنے کے امکان نہ ہونے کے برابر تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے شکار لورن شوئرز کی زندگی کو تو ڈاکٹرز نے بچالیا لیکن یہ نوجوان زندگی بھر کے لیے کمرے سے نیچے کا دھڑ اور ایک بازور سے محروم ہوگیا تھا۔

یہ حادثہ ایک تعمیراتی سائٹ پر پیش آیا تھا جہاں لورن شوئرز کام کرتے تھے۔ اس حادثے نے ان کی زندگی میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

مایوسی، فکر اور بوجھ سے بھری زندگی میں اس نوجوان کے سارے خواب چکنا چُور ہوچکے تھے۔ وہ اب کوئی کام نہیں کرسکتے تھے بلکہ محتاجی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔

ان کا گزر بسر اب ان کی اور اہلیہ کی روز مرہ کی ان ویڈیوز سے ہوتا ہے جو وہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

لورن کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ویڈیو گیمز اور معذور افراد کے لیے سہولیات کا جائزہ لینے سے متعلق مواد تیار کرنا چاہتا ہوں تاکہ نہ صرف آمدن حاصل ہو بلکہ دوسروں کی مدد بھی کی جا سکے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ جسمانی خودمختاری کی کمی اور مستقل نگہداشت کی ضرورت زندگی کو مشکل بناتی ہے، تاہم اہلیہ، بہن اور قریبی لوگوں کی حمایت نے انہیں حوصلہ دیا ہے۔

لورن کا کہنا ہے کہ ان کا موجودہ مقصد زیادہ سے زیادہ خودمختاری حاصل کرنا اور اپنی نئی حقیقت کے ساتھ باوقار زندگی گزارنا ہے۔

یہ نوجوان اب بھی پُرامید ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ مصنوعی بازو تو حاصل کرچکا ہے۔ نچلے دھڑے پر بھی کام جاری ہے۔

جس کے لیے ڈاکٹرز اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ جلد اس پیچیدہ مسئلے کا کوئی حل نکل آئے گا۔

انھوں نے بتایا کہ اب بھی روز مرہ زندگی کے کئی امور ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی انجام دیتا ہے۔ ایک خودکار وہیل چیئر اور مصنوعی بازو بھی ہے۔

لورن شوئرز نے جس نے مجھے دوبارہ اُٹھایا ہے وہ اہل خانہ کا پیار اور پھر ٹیکنالوجی ہے جس کے بغیر یہ سب ناممکن تھا۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ بھی میڈیکل اور ٹیکنالوجی کی دنیا کی جدید ایجادات سے مجھ سے جیسے کئی افراد کی زندگی میں انقلاب برپا ہوگا۔

  

Load Next Story