لکی مروت میں انتہائی مطلوب کمانڈر نصرت اللّٰہ مولوی ہلاک

نصرت مولوی کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی جو سی ٹی ڈی بنوں ریجن کو 28 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا

2016-17 میں 3ارب88کروڑ ڈالر کا معیشت کو نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

پشاور:

لکی مروت میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب کمانڈر نصرت اللّٰہ عرف مولوی نصرت وزیر ہلاک ہوگیا، اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی جو سی ٹی ڈی بنوں ریجن کو 28 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

لکی مروت تختی خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی، آج کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے چھ سے زائد ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایک کی شناخت علاقے میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث اہم اور خطرناک کمانڈر نصرت اللّٰہ عرف مولوی نصرت کے نام سے ہوئی جو اس کارروائی میں مارا گیا۔

ہلاک دہشت گرد کمانڈر نصرت اللّٰہ خطے میں دہشت گردی کی فہرست میں انتہائی مطلوب افراد میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق مذکورہ دہشت گرد سی ٹی ڈی  بنوں کو 28 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جو کہ اس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سنگینی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حکومت کی جانب سے اس خطرناک دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ اس اہم کامیابی پر پولیس کے مورال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے تاکہ باقی ماندہ شرپسند عناصر کا بھی مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Load Next Story