کرکٹ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیا ہے، یہ نام کیسے پڑا اور اسکا کرسمس سے کیا تعلق ہے؟

صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ باکسنگ ڈے پر دنیا بھر میں فٹبال، ہارس ریسنگ اور دیگر بڑے اسپورٹس ایونٹس بھی منعقد ہوتے ہیں

کرکٹ کی دنیا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی بڑی اہمیت ہے لیکن بہت سے لوگوں  کو یہ معلوم نہیں کہ آخر یہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیا ہے اور اس کا نام باکسنگ کیسے پڑا جبکہ یہ کرکٹ کا کھیل ہے، بہت سے لوگ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو باکسنگ کے کھیل سے منسلک کرتے ہیں کہ یہ باکسنگ کھیل کا کوئی اہم دن ہوسکتا ہے لیکن اس کا کرسمس سے کیا تعلق ہے؟

کرسمس عیسائیوں کا مذہبی تہوار ہے جو ہر سال 25 دسمبر کو منایا جاتا ہے اور 25 دسمبر یعنی کرسمس ڈے کے بعد کا دن یعنی 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ باکسنگ ٹیسٹ ڈے کہلاتا ہے۔

یہ نام شاید چر چ میں لگائی جانے والی خیراتی المز بکس سے آیا، ان المز بکسز یعنی خیراتی ڈبوں کو 25 دسمبر کے بعد یعنی 26 دسمبر (باکسنگ ڈے) پر کھول کر غریبوں میں تقسیم کیا جاتا تھا۔ یا پھر وکٹورین دور میں ملازمین کو 26 دسمبر کے دن یعنی باکسنگ ڈے پر تحائف دیے جاتے تھے جو ڈبوں یعنی باکسز میں پیک ہوتے تھےاور اس لیے 26 دسمبر کے ٹیسٹ میچ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔

آسٹریلیا میں دسمبر کے دوران کرکٹ کھیلنے کے لیے موسم بہتر ہوتا ہے اسی لیے ہر سال 26 دسمبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلا جاتا ہے جسے کرکٹ کا ایک بہت بڑا اور روایتی میچ سمجھا جاتا ہے۔

1980 کے بعد سے آج تک ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا کا میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرتا چلا آ رہا ہے اور اس ٹیسٹ میچ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہا جاتا ہے، اسی طرح رواں سال بھی 26 دسمبر کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوا جسے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔

صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ باکسنگ ڈے پر دنیا بھر میں فٹبال، ہارس ریسنگ اور دیگر بڑے اسپورٹس ایونٹس بھی منعقد ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگ خریداری، خیرات اور باہر گھومنے پھرنے کو بھی پسند کرتے ہیں۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب تک 4 مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیل چکی ہے، پہلی مرتبہ 1983 میں کھیلا گیا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا جبکہ 2009 میں دو میچوں میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی۔ پاکستان نے آخری مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ 2016 میں کھیلا تھا یہ میچ بھی آسٹریلیا نے جیتا تھا۔

بھارت جیسے دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی گزشتہ دہائیوں سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلتی آرہی ہیں لیکن سب سے زیادہ یہ میچ آسٹریلیا کے ساتھ منسلک ہے۔

 

متعلقہ

Load Next Story