بھارت نے ائیربیس پر حملہ کر کے سپر غلطی کی، جواب میں پاک فوج نےاس کا غرور خاک میں ملا دیا، اسحاق ڈار

پہلگام کی آڑ میں بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنایا،پلوامہ کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے نور خان ائیربیس پر حملہ کر کے سپر غلطی کی، 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی دعوؤں کو پاش پاش کردیا اور اس کا غرور خاک میں ملادیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کے بعد دفتر خارجہ بہت زیادہ متحرک رہا، بھارت نے نور خان ائیربیس پر حملہ کر کے سپر غلطی کی، بھارت نے ایف 16 گرانے کا بھی جھوٹ بولا، ہم نے دنیا کو بتایا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کی آڑ میں بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنایا،پلوامہ کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی،پلوامہ کے بعد بھارت نے جو کچھ کیا وہ ہمیں یاد تھا، بھارت نے 36 گھنٹوں میں 80 جہاز بھیجے، 79 کو ہم نے نیوٹرلائز کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ طیارے گرائے جانے کے بعد بھارت نے مسلسل غلط بیانی کی،ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ ہماری بھارت سے صلح صفائی کروائے، 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی دعووں کو پاش پاش کیا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، چھ مئی سے پہلے اور بعد میں ساٹھ عالمی لیڈروں کی کالزآئیں، بھارت کا میزائل مارنا بڑی غلطی تھی، ایک ڈرون نے فوجی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچایا، پاک بھارت جنگ میں بھارت کے 79 ڈرونز نیوٹرلائز کیے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کو عزت ووقار ملا پاکستان سفارتی سطح پر تنہا تھا، پاکستان کی ایک ارب کی لایبیلیٹی سرمایا کاری میں تبدیل ہو جائے گی، یو اے ای کی فوجی فاؤنڈیشن میں ایک ارب ڈالر کی سرمایا کاری ہوگی۔

Load Next Story