سلمان خان 60 سال کے ہوگئے، فیملی اور مداحوں کے ساتھ کیک کاٹا
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 60 برس کے ہوگئے اور اس خاص دن کو انہوں نے روایت کے مطابق قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ پنویل فارم ہاؤس میں منایا۔
سالگرہ کی اس نجی مگر شاندار تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جن میں خوشگوار لمحات، قہقہے اور یادگار مناظر دیکھنے کو ملے۔
تقریب میں سلمان خان کے خاندان کے افراد کے علاوہ فلم اور کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان خان نے کیک کاٹنے کے لیے اپنے والد سلیم خان کو مدعو کیا، جبکہ ان کے بھائی سہیل خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس لمحے کو مداحوں نے خاص طور پر سراہا۔
But beyond the stardom,
it’s his kind heart that truly shines.
Helping others quietly,
standing by his people,
loving with loyalty that’s Salman Khan.
Generations grew up watching him,
and generations will continue to admire him. #HappyBirthdaySalmanKhan #SalmanKhan 🫰✨ pic.twitter.com/gQobwP2aUc— S ♡ (@gloriousgurl09) December 27, 2025
سالگرہ کی محفل میں کرشمہ کپور، ادیتیا رائے کپور، جینیلیا دیش مکھ، راکول پریت سنگھ، ہما قریشی، ایم ایس دھونی، سنگیتا بجلانی، میکا سنگھ، منیش پال، پراگیا جیسوال اور ذیشان صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، جس سے تقریب مزید یادگار بن گئی۔
اگرچہ جشن زیادہ تر نجی رکھا گیا تھا، تاہم سلمان خان نے فارم ہاؤس کے باہر موجود میڈیا اور مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ وہ خود باہر آئے، پاپارازی اور فینز سے ملاقات کی اور مزید کیک کاٹے۔ اس موقع پر پاپارازی نے ان کے لیے سالگرہ کا گانا بھی گایا، جبکہ سلمان خان نے کیک تقسیم کیا اور تصاویر کے لیے خوش دلی سے پوز دیے۔
سلمان خان جلد ہدایتکار اپوروا لکھیا کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جو 2020 میں گلوان ویلی میں پیش آنے والے بھارتی اور چینی فوجیوں کے واقعے پر مبنی ہے۔ سلمان خان برسوں سے اپنی سالگرہ پنویل فارم ہاؤس میں منانے کو ترجیح دیتے آئے ہیں، تاکہ ہجوم سے دور، پُرسکون اور نجی ماحول میں یہ دن اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ خاص بنایا جا سکے۔