ڈکی بھائی کو سالگرہ پر مداح کا حیرت انگیز تحفہ

ڈکی بھائی نے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کی طرف سے ملنے والے تحائف دکھائے

معروف وی لاگر ڈکی بھائی اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک مداح کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک موصول ہونے پر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

یوٹیوب پر 9 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے ڈکی بھائی نے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کی طرف سے ملنے والے تحائف دکھائے جن میں عادل زاہد نامی مداح کی جانب سے دیا گیا 10 لاکھ روپے کا چیک بھی شامل تھا۔ 

ڈکی بھائی نے دس لاکھ کا چیک دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، مداح کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ یہ رقم فلاحی مقاصد کے لیے عطیہ کریں گے جس کی تفصیل آئندہ وی لاگ میں شیئر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سخت قوانین کے باعث جعلی چیک ہونے کا امکان کم ہے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی حال ہی میں ایک طویل قانونی مرحلے کے بعد دوبارہ وی لاگنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہیں چند ماہ قبل آن لائن ایپلی کیشنز کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔ 

ڈکی بھائی کے مطابق وہ اس وقت نہ تو ویڈیوز خود اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور نہ ہی آمدن کے مکمل اعداد و شمار تک رسائی رکھتے ہیں، کیونکہ اشتہارات سے متعلق اکاؤنٹ تاحال غیر فعال ہے۔ ان کے اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے دی گئی درخواست بھی مسترد ہو چکی ہے۔

Load Next Story