وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال کا دورہ

صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے اسپتال کےمختلف شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں و تیمار داروں سےسہولتوں کے بارےمیں گفتگو کی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویجی لینس ویژن کے مطابق سی ایم انسپکشن ٹیم نے اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال کا دورہ کیا۔

صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں و تیمار داروں سے سہولتوں کے بارے میں گفتگو کی۔

انسپکشن ٹیم نے ماں کے کمسن بچے کو نیبولائز کرنے کے واقعے پر بھی نوٹس لیا۔ ٹیم نے ہسپتال کے بیسمنٹ میں میڈیسن وئیر ہاؤس، او پی ڈی، فارمیسی اور ایمرجنسی میں ضروری ادویات کی دستیابی اور مسلسل اعلانات کا جائزہ لیا۔

انسپکشن ٹیم نے ہسپتال کے احاطے میں پولیس فیسلیٹیشن کے افعال، لیبارٹری ٹیکنیشن سے بات چیت، سٹیچر اور ویل چیئر کی فراہمی، کارڈیک یونٹ، ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور ای سی جی مشین کے آپریشن بھی چیک کیے۔ ٹیم نے ڈی ایم ایس، فیملی فزیشن، گائناکالوجسٹ اور دیگر ڈاکٹرز کی حاضری اور مریضوں کے ساتھ ان کے رویے کا بھی مشاہدہ کیا۔

سی ایم انسپکشن ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال کے معائنہ کے بعد خدمات اور سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Load Next Story