بھارت میں ایوی ایشن بحران، چمکتی معیشت کے پیچھے چھپا تاریک نظام

مودی اپنی ہندوتوا شدت پسند پالیسیوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے

بھارت میں 2025 کے دوران سامنے آنے والا ایوی ایشن بحران محض ایئرلائن حادثے نہیں بلکہ بھارتی کھوکھلی ترقی کے جھوٹے دعووں کے بھی قلعی کھولتی ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پروازوں کی منسوخی اس حقیقت کا اظہار تھی کہ ریاست قوانین پر عملدرآمد کی صلاحیت کھو چکی ہے، رواں سال ہی احمد آباد میں ایئر انڈیا طیارے کی تباہی میں 260 افراد ہلاک ہوئے۔

حادثے کے بعد تحقیقات مبہم رہیں جبکہ حادثے کے بعد سامنے آنے والی رپورٹس غیر واضح تھیں۔فنانشل ٹائمز نے نشاندہی کی کہ اس پورے عمل نے عوام کے ذہن میں یہ احساس پیدا کیا کہ نظام نہ ہی مضبوط ہے نہ ہی شفاف۔

عوام میں یہ احساس بھی پیدا ہوا کہ ریاست سچ سامنے لانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ ایوی ایشن انڈسٹری کے اندر موجود آوازیں کہتی ہیں کہ عوام کا بھارتی ایئرلائنز پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

آر ٹی آئی کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں بھارت میں 53 فضائی حادثات پیش آئے۔ ان حادثات میں 320 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ حادثات کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں بوئنگ طیارے، ہیلی کاپٹرز اور نجی جیٹس شامل ہیں۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا ہے۔ مودی اپنی ہندوتوا شدت پسند پالیسیوں کے بوجھ تلے اس قدر دب چکا ہے کہ اب فقط کھوکھلے اور بے بنیاد ترقی کے دعوے ہی اسکا سیاسی سہارابن کر رہ گئے ہیں۔

Load Next Story