سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55ڈالر کی کمی سے 4ہزار 478ڈالر کی سطح پر آگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 6روزہ طویل دورانیے کے بعد پیر کو فی اونس سونے کی قیمت 55ڈالر کی کمی سے 4ہزار 478ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 70ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 715روپے کی کمی سے 4لاکھ 03ہزار 088روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 332روپے کی کمی سے 8ہزار 075روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 284روپے کی کمی سے 6ہزار 923روپے کی سطح پر آگئی ہے۔