لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا نوٹیفکیشن جاری

کیمیکل ڈور اور چرخیاں بیچنے پر پابندی ہوگی، موٹرسائیکل سواروں کیلئے سیفٹی وائر لازمی قرار

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی فیصلے کے بعد حکومت نے لاہوریوں کو محفوظ بسنت منانے کی اجازت دیدی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے فروری 2026 میں تین روزہ بسنت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سخت ایس او پیز نافذ کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی جس کیلئے مینوفیکچررز کی آن لائن رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی ہے کہ کیمیکل ڈور اور چرخیاں بیچنے پر پابندی ہوگی، ڈور صرف "پنا" کی شکل میں فروخت کی جائے۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے سیفٹی وائر لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ خونی ڈور پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

اُن کا کہنا ہے کہ بسنت ثقافتی تہوار ہے مگر انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Load Next Story