نجی ایئر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار

پرواز نے گزشتہ رات دو بجے روانہ ہونا جو تاحال اڑان نہیں بھر سکی

لاہور:

نجی ایئر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز میں تاخیر کے باعث مسافر ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

دو سو پچاس سے زائد مسافر پرواز کے شیڈول سے متعلق معلومات کے بغیر ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

مسافروں کے مطابق پرواز گزشتہ رات دو بجے روانہ ہونا تھی اور مسافروں کی بورڈنگ بھی کردی گئی تھی تاہم روانگی ممکن نہیں ہو سکی۔

مسافروں نے بتایا کہ صبح بارہ بجے پرواز کے روانہ ہونے کا کہا گیا لیکن ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا عملہ ہی موجود نہیں تھا جس سے مسافروں میں پریشانی پھیل گئی۔

فلائٹ انکوائری کے مطابق پرواز کو تین بجکر بیس منٹ تک تاخیر کا سامنا ہے، تاہم اس کی حتمی روانگی کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

Load Next Story