پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی توسیع میں تاریخ ساز پیش رفت
ایس آئی ایف سی کی تدبیری حکمتِ عملی سے تجارتی توسیع کا نیا باب رقم ہورہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی وسطی ایشیا کی تجارت منڈیوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
تاجکستان کے ساتھ میٹ ایکسپورٹ میں نمایاں پیش رفت، پاکستان کا لائیوسٹاک سیکٹر نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
پاکستان تاجکستان کو 1 لاکھ 43 ہزار ٹن حلال میٹ ایکسپورٹ کرے گا، جس کا کل مالیتی حجم 14.5 ملین ڈالر ہے۔ موثر تجارتی سہولیات دوطرفہ تجارت کو 300 ملین ڈالر تک وسعت دے کر علاقائی اقتصادی ہم آہنگی کو تقویت بخشیں گی۔
دو طرفہ تجارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے براہِ راست پروازوں کی اہمیت، کاروبار اور سیاحت کے تبادلوں پر بھی زور دیا گیا۔ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلیمی تعاون میں بھی بھرپور پیش رفت، طلبہ واساتذہ کے تبادلے کے لیے ایم او یو پربھی دستخط کا اعلان کیا گیا۔
پاکستان لائیوسٹاک اور حلال فوڈ سیکٹر کے ذریعے وسطی ایشیا میں معاشی اعتماد اور تجارتی شناخت کی نئی کہانی رقم کر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جامع سہولت کاری سے پاکستان کو وسطی ایشیا میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں نئی جہت مل رہی ہے
میٹ پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ کے ہیڈ نوید اقبال کے مطابق، خلیجی ممالک کو میٹ ایکسپورٹ سے بڑے پیمانے پر کاروباری مواقع اور فارن ایکسچینج میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔
نوید اقبال نے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور میٹ ایکسپورٹ سے کسانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع اور ملک میں معاشی خوشحالی کی راہیں کھل رہی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت اور کاروباری حکمت عملی سے پاکستان کی میٹ ایکسپورٹ 9 ممالک سے بڑھ کر 13 ممالک تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان اور برازیل نے بھی لائیوسٹاک، ڈیری اور گوشت کی صنعت میں شراکت داری کو نئی وسعت دینے اور تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔