شیوسینا کا بنگلا دیشی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اعلان

پاکستان کرکٹ کے بعد اب بنگلا دیش کرکٹ بھی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے تعصب کی بھینٹ چڑھ گئی

انتہا پسند ہندوتوا جماعت شیوسینا نے بنگلا دیشی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچوں میں شرکت کی مخالفت کر دی۔

کھیل کے میدان میں بھی مودی کی جارحیت اور نفرت انگیز رویہ برقرار ہے۔ سیاسی، دفاعی اور عالمی سفارت کاری کے محاذ پر پسپائی کے شکار بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی نذر کر دیا۔

پاکستان کرکٹ کے بعد اب بنگلا دیش کرکٹ بھی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے تعصب کی بھینٹ چڑھ گئی۔

ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں میچز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا۔

بھارت کی مخالفت جاری رکھنے پر نیرج سیٹھی نے بنگلا دیش کو مزید میچز کی پابندی کی دھمکی بھی دے دی۔ شیوسینا کی مخالفت نے عالمی سطح پر بھارت کی کھیل میں سیاست کے گھناؤنے امتزاج کی تصویر واضح کر دی۔

تیزی سے پستی کا شکار ہوتی آئی پی ایل کو ہندوتوا کی نظر کر کے مودی نے جینٹل مین گیم کی ساکھ مزید برباد کر دی۔ کھیل کے میدان میں نفرت انگیز سیاست کی تشہیر نے بھارت کا انتہا پسند مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے  آشکار کر دیا۔

متعلقہ

Load Next Story