1800 فونز جمع کرکے محفوظ کرنے والا جاپانی شہری

شہری کا یہ شوق اس وقت شروع ہوا جب موبائل فون جاپان میں عام ہونا شروع ہوئے

جاپان کے ایک شخص نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ موبائل فونز جمع کرنے میں گزار دیا ہے۔

اس کے پاس جدید اسمارٹ فونز نہیں بلکہ 1980 اور 1990 کی دہائی کے پرانے موبائل فونز بھی ہیں جنہیں جاپان میں ’گاراکے‘ کہا جاتا ہے۔

جاپانی شہری کا یہ شوق اس وقت شروع ہوا جب موبائل فون جاپان میں عام ہونا شروع ہوئے۔ ہر نیا ماڈل، نیا ڈیزائن اور نئے فیچر کو اس شخص نے ٹیکنالوجی کی تاریخ کا حصہ سمجھا اور محفوظ کرنا شروع کر دیا۔

جاپان میں ہر کمپنی تقریباً ہر سال درجنوں منفرد فونز کے ڈیزائن بناتی ہے۔ ان میں سے کچھ فون صرف چند مہینوں کے لیے مارکیٹ میں آئے۔ وہ شخص چاہتا تھا کہ کوئی ماڈل گم نہ ہو جائے۔

لہٰذا آج اس کے پاس کیمرہ فونز کے ابتدائی ماڈلز، اینٹینا والے فون، فولڈنگ، سلائیڈنگ اور گھومنے والے ڈیزائنز موجود ہیں۔ رنگین اسکرین سے پہلے کے بلیک اینڈ وائٹ فون بھی شامل ہیں۔

اس نے اپنے گھر کا ایک حصہ چھوٹے میوزیم میں بدل دیا ہے۔ فونز کو باقاعدہ ترتیب سے رکھا گیا ہے۔ کچھ اب بھی چلتے ہیں اور کچھ صرف یادگار کے طور پر محفوظ ہیں۔

Load Next Story