کراچی میں مطلع ابرآلود، آج سے بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی بلوچستان پر موجود ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

کراچی:

مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر شہر قائد کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ آج سے چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

‏محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی بلوچستان پر موجود ہے، مغربی سلسلہ آج ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

موسمی نظام کے زیر اثر آج اور کل کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

دیہی سندھ کے جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، نوشہرو فیروز، میر پور خاص، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر میں بھی بارش کا امکان رہے گا۔

صوبے کے باقی ماندہ علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ

Load Next Story