پونزی اسکیم اور آن لائن فراڈ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانت مسترد
عدالت نے مبینہ پونزی اسکیم اور آن لائن فراڈ کیس میں دس ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان میں چینی باشندے بھی شامل ہیں۔ جج گلریز میمن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
جج گلریز میمن کا کہنا تھا کہ الزامات کی نوعیت سنگین اور تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے۔ تمام ملزمان ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت سے عوام کو دھوکہ دینے میں ملوث رہے ہیں۔
مزید برآں ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی سرمایہ کاری اسکیمیں چلا رہے تھے۔ جعلی منافع دکھا کر عوام کو سرمایہ کاری پر راغب کیا گیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان مکمل طور پر فعال کال سینٹر چلا رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔ ضمانت دینا اس مرحلے پر مناسب نہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔