سابق آسٹریلوی بلے باز تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

انہوں نے 1992 سے 2006 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 2003 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ بھی رہے

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیمین مارٹن اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اس وقت برسبین کے ایک اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن چند روز قبل اچانک بیمار ہوکر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انہیں گردن توڑ بخار کا بتایا گیا ہے اور وہ اس وقت کوما کی حالت میں ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز نے ڈیمین مارٹن کے اچانک بیمار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈیمین مارٹن نے 1991 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا۔ وہ ویسٹرن آسٹریلیا کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور آسٹریلیا اے ٹیم کی قیادت بھی کی۔

مارٹن نے 1992 سے 2006 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اس دوران کئی ایشز سیریز کھیلیں اور 2003 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ بھی رہے۔

ڈیمین مارٹن نے 67 ٹیسٹ میچز میں 4,406 رنز اور ون ڈے کرکٹ میں 5,346 رنز اسکور کیے۔

Load Next Story