امتحان میں فیل ہونے پر کم کارڈیشین رو پڑیں، ویڈیو وائرل
ریئلٹی شو سے مشہور امریکی سوشل میڈیا اسٹار کم کارڈیشین امتحان میں فیل ہونے پر رو پڑیں۔
ریئلٹی شو دی کارڈیشینز کے سیزن 7 کے فائنل میں کم کارڈیشین اس وقت جذباتی ہوکر رو پڑیں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ کیلیفورنیا بار کے امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
اگرچہ ان کی ناکامی کی خبر گزشتہ ماہ ہی سامنے سامنے آ چکی تھی جسے انہوں نے خود بھی شیئر کیا تھا لیکن شو میں دکھایا گیا یہ لمحہ ناظرین کے لیے کہیں زیادہ ذاتی اور اثر انگیز ثابت ہوا۔
قسط میں دکھایا گیا کہ کم اپنے خاندان کے ساتھ صوفے پر بیٹھی نتائج کا انتظار کر رہی تھیں۔ جیسے ہی مقررہ وقت پر نتائج آئے، تو انہوں نے مایوسی کے ساتھ کہا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ وہ پاس نہیں ہو سکیں گی۔
اس دوران ان کی آواز بھرا گئی اور آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
Kim Kardashian broke down in tears after learning she failed the California bar exam. pic.twitter.com/kk1B3KfxS2
— New York Post (@nypost) December 30, 2025
کم نے بتایا کہ امتحان کے دوران انہیں اپنے جوابات خاص طور پر مضامین کمزور محسوس ہوئے تھے، اسی لیے انہیں خدشہ تھا کہ نتیجہ ان کے حق میں نہیں آئے گا۔
ان کی والدہ کرس جینر نے ان کی محنت کو سراہتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ بہن خلوئے کارڈیشین نے رائے دی کہ شوٹنگ اور دیگر مصروفیات شاید تیاری پر اثر انداز ہوئیں۔
کم کے قانون کے استاد نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ناکامی ان کی صلاحیتوں کی عکاس نہیں، اور وہ کامیابی کے بہت قریب تھیں۔
کم نے مایوسی کے باوجود ہمت نہ ہارنے کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ وہ بار امتحان دوبارہ دینے کے لیے تیار ہیں۔