سالِ نو پر پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟
فوٹو فائل
نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہ ے کہ مٹی کا تیل 8 روپے 92 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اسی طرح اگر تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو پیٹرول کی موجودہ قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر تقریباً 252 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی اور اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 265 روپے 65 پیسے سے گھٹ کر 257 روپے 06 پیسے فی لیٹر تک آنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 180 روپے 54 پیسے کے مقابلے میں کم ہو کر 171 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔