میٹا نے مشہور اے آئی کمپنی خرید لی
فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسٹارٹ اپ Manus خرید لی۔ کمپنی کی جانب سے یہ قدم میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر اے آئی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کی جانب اشارہ ہے۔
اگرچہ کمپنی معاشی اعتبار سے نیچے جا رہی ہے لیکن وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیل دو ارب ڈالر سے زیادہ میں طے پائی ہے۔
سنگاپور کا مقامی پلیٹ فارم Manus نے اپنا پہلا ’عام استعمال‘ کا اے آئی ایجنٹ رواں برس کے شروع متعارف کرایا تھا۔
کمپنی پیسوں کے عوض سبسکرپشنز پیش کرتی ہے جس کو صارفین ریسرچ اور کوڈنگ جیسے متعدد افعال کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک بیان میں میٹا نے بتایا کہ Manus روزانہ عالمی سطح پر لاکھوں صارفین کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔