کراچی، تین مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

فوٹو: فائل

کراچی:

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشنِ بہار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت 24 سالہ محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملیر نشتر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی۔

ادھر لیاقت آباد تین پٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس نے زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں واجد، طلال اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔ 

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ

Load Next Story