آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسپنرز پر انحصار کا فیصلہ
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے اسپنرز پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے اعلان کردہ اسپن-ہیوی اسکواڈ میں متعدد نئے چہرے شامل ہیں۔
اپنی پاور ہٹنگ کے لیے مشہور مچل اوون کو کیمرون گرین کی واپسی کے باعث اسکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی۔
مچل اسٹارک اور اسپینسر جانسن کی عدم موجودگی کے باوجود آسٹریلوی ٹیم میں کوئی لیفٹ آرم فاسٹ بولر شامل نہیں کیا گیا۔
گزشتہ 12 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت نہ کرنے والے کوپر کونولی کو اسکواڈ میں شمولیت دی گئی ہے۔ ان کے علاوہ، میتھیو شورٹ، میتھیو کوہنمن اور زیویئر بارٹلیٹ بھی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔
اسکواڈ:
مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا
Australia has gone spin-heavy for the ICC Men's T20 World Cup.
Break down the squad: https://t.co/3o6P5YgvHz pic.twitter.com/DtSdgZ0VWV— cricket.com.au (@cricketcomau) January 1, 2026
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔