حج 2026 کیلئے لازمی تربیتی پروگرام کب شروع ہوگا، وفاق نے شیڈول جاری کردیا

یہ تربیتی پروگرام حج کا ارادہ رکھنے والے تمام عازمین کے لیے لازمی ہے


ویب ڈیسک January 01, 2026

حج 2026 کے لیے وفاقی حکومت نے عازمین کی لازمی تربیت کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے عازمین کے لیے لازمی تربیت پروگرام کا پہلا مرحلہ یکم جنوری 2026 سے شروع ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے وفاق نے شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا تربیتی مرحلہ 1 جنوری 2026 کو اسلام آباد سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد تربیتی کیمپ مختلف شہروں میں مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے۔

2 جنوری کو ایبٹ آباد میں، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی (آزاد کشمیر) اور 4 جنوری کو میرپور (آزاد کشمیر)، ٹنڈو محمد خان اور خیرپور میں منعقد کیے جائیں گے۔

5 جنوری کو تربیتی مرحلہ راولاکوٹ، بدین، نوشہرو فیروز میں منعقد ہوگا جبکہ مزید تربیتی پروگرامز فروری تک مختلف اضلاع میں جاری رہیں گے۔

وزارت نے تربیتی پروگرام کا شیڈول ’پاک حج 2026‘ موبائل ایپ، ویب سائٹ اور میسیج کے ذریعے عازمین تک پہنچانا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تربیتی پروگرام حج کا ارادہ رکھنے والے تمام عازمین کے لیے لازمی ہے تاکہ وہ حج کے مناسک، ضوابط اور انتظامی امور سے اچھی طرح واقف ہوں۔

مقبول خبریں