پاکستان کی اقتصادی ترقی؛ صنعتی، زرعی اور دیگر اہم شعبوں میں شاندار پیش رفت
ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک پالیسی اصلاحات کے خوش آئند ثمرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔
پاکستانی معیشت اپنے سفر میں مثبت رخ اختیار کرچکی ہے اور گزشتہ سال کی نسبت واضح بہتری و ترقی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ پاکستان کے زرعی، صنعتی اور دیگر اہم شعبوں میں شاندار شرح نمو، ملکی اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی معیشت میں نئی توانائی، مستحکم معیشت اور متوازن ترقی کے ساتھ اقتصادی استحکام کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ رواں مالی سال جی ڈی پی میں 3.71 فیصد اضافہ، گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.15 فیصد زیادہ ملکی معیشت میں حوصلہ افزا پیش رفت کی نشاندہی کی گئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق رواں مالی سال کے دوران صنعتی شعبہ میں 9.38 فیصد شاندار شرح نموریکارڈ ہوئی ہے جو گذشتہ سال کی محض 0.12 فیصد ترقی کے مقابلے میں معاشی عروج کی علامت ہے۔
مینوفیکچرنگ میں 5.78 فیصد اضافہ، آٹوموبائل اور ٹرانسپورٹ شعبے میں بالترتیب 84.6 فیصد اور 40.7 فیصد شاندار نمو ریکارڈ
مالی اور انشورنس شعبہ میں 10.36 فیصد نمو کے ساتھ گزشتہ سال کے منفی اثرات سے شاندار بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔ تعمیراتی شعبہ ،تعلیم ،صحت ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور شعبہ جنگلات کے شرح نمو میں خاطر خواہ ترقی، معیشت کے مستحکم اور متوازن رجحان کا ثبوت ہے۔
پاکستان کی مستحکم معیشت اور متوازن شرح نمو پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنا رہی ہیں۔ پاکستان کے اہم شعبوں میں مسلسل مثبت کارکردگی کے ساتھ پاکستان اقتصادی استحکام، ترقی اور عالمی پذیرائی بھی حاصل کر رہا ہے۔