نئے سال کی آمد پر ٹرمپ کی بڑی خواہش سامنے آگئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے موقع پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ان کی نئے سال کی خواہش کیا ہے تو انہوں نے مختصر مگر معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا، ’’زمین پر امن‘‘۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دنیا مختلف خطوں میں جاری جنگوں اور تنازعات کا سامنا کر رہی ہے۔
ان کے اس مختصر بیان کو سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔
Trump was asked what his New Year’s wish is:
Trump: “Peace on Earth” pic.twitter.com/py1qlS8Snoسیاسی مبصرین کے مطابق نئے سال کے آغاز پر صدر ٹرمپ کا امن سے متعلق بیان عالمی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس حوالے سے عملی اقدامات پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔