سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ میں خوفناک دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی
سوئٹزرلینڈ کے معروف اور لگژری اسکی ریزورٹ شہر کرانس مونٹانا میں ایک بار میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ جمعرات کی علی الصبح تقریباً ڈیڑھ بجے ایک مشہور بار Le Constellation میں ہوا، جہاں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں اور بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔
سوئس پولیس کےمطابق بار دھماکے میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سوئس پولیس کمشنر کا بتانا ہے کہ بار میں آگ لگنے سے تقریبا 100 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے اکثر شدید زخمی ہیں۔
کینٹن والیس کی پولیس کے ترجمان گیٹن لاتھین نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ ان کے مطابق واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔
دھماکے کے بعد عمارت آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جبکہ امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ موقع پر موجود ہیں۔