پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں بھی کمی کا اعلان
کرایوں میں کمی کے اعلان کے بعد فوری طور پر تمام بس کمپنیوں نے نئے کرایہ نامے آویزاں کر دیے
ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 3 فیصد کمی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کرایوں میں کمی کا اعلان سیکرٹری آر ٹی اے لاہور سے میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ فوری طور پر تمام بس کمپنیوں نے نئے کرایہ نامے آویزاں کر دیے۔
کراچی کا کرایہ 5150 سے کم کر کے 4950کر دیا گیا جبکہ حیدر اباد کا کرایہ 4800 سے کم کر کے 4600 ہو گیا۔
ملتان کا کرایہ 1500سے 1450کر دیا گیا جبکہ میانوالی کا کرایہ اب 1800 سے 1750 ہو گا۔
اسی طرح مری کا کرایہ 2370 سے کم ہو کر 2300 ہو گیا جبکہ سرگودھا کا کرایہ 1160 سے 1130 کر دیا گیا ہے۔