پیوٹن کی رہائش گاہ پر مبینہ یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری

ویڈیو میں ایک تباہ شدہ ڈرون کو برف سے ڈھکے جنگلاتی علاقے میں پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے

روس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر مبینہ یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ایک تباہ شدہ ڈرون کو برف سے ڈھکے جنگلاتی علاقے میں پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ مرحلہ وار اور مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

روسی حکام کے مطابق حملے کے باوجود صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں واقع صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے، تاہم روسی فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

Load Next Story