پنجاب میں اینڈو ویسکیولر اینوریزم کے جدید ترین علاج کا آغاز کردیا گیا

ڈاکٹر حبیب خان کی وطن واپسی پر عالمی معیار کا ویسکیولر علاج اب پنجاب میں پہلی بار دستیاب ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرپرستی میں شعبہ صحت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں اینڈو ویسکیولر اینوریزم کے جدید ترین علاج کا آغاز کیا گیا ہے۔ امریکی تربیت یافتہ ڈاکٹر حبیب خان کی وطن واپسی پر عالمی معیار کا ویسکیولر علاج اب پنجاب میں پہلی بار دستیاب ہے۔

پاکستان میں پہلی بار پھٹے ہوئے پیٹ کی شریان کا EVAR آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ پاکستانی تاریخ میں یہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

اس طریقۂ علاج میں مریض کو بےہوش یا وینٹیلیٹر پر نہیں ڈالنا پڑتا نہ درد ہوتا ہے۔ یہ ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ جدید طریقہ علاج ہے۔

300 ملین آبادی والے ملک میں ویسکیولر کیئر کا وہ معیار آیا جو برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا: عظمیٰ بخاری

پنجاب میں کینسر کا جدید علاج بھی کیموتھراپی سے کیا جارہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب صحت کے شعبے میں ہر سطح پر کامیابیاں حاصل کررہا ہے۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

Load Next Story