اسلام آبادہائی کورٹ میں سرکاری ٹی وی  پی ٹی وی میں تقرریوں کیخلاف کیس کی سماعت

پی ٹی وی چوہدری سلیم کی تقرری  کیخلاف کیس 12 جنوری کو سماعت کے مقرر کردی گئی

اسلام آبادہائی کورٹ میں سرکاری ٹی وی  پی ٹی وی میں تقرریوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،  ڈائریکٹر کرنٹ افیئر پی ٹی وی چوہدری سلیم کی تقرری  کیخلاف کیس 12 جنوری کو سماعت کے مقرر کردی گئی۔

جسٹس خادم حسین سومرو پی ٹی وی کے سینئیر افسر سھیل اختر کی درخواست پر سماعت کرینگے، عدالت نے ڈائریکٹر کرنٹ افیئر پی ٹی وی چودھری سلیم کی تقرری کا حکم معطل کر رکھا ہے۔

عدالت نے ڈائریکٹر کرنٹ افیئر پی ٹی وی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر درخواست گزار نے توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

Load Next Story